| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
حضرتِ سیِّد حسن بَغدادی علیہ رَحمۃُالھادی بغداد شریف میں پیدا ہوئے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تعلیم و تربیت اورپرورش والد محترم حضرتِ میر سید موسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی آغوشِ محبت میں ہوئی ۔والد بزرگوار ہی نے آپ کو بیعت سے مشرف فرما کر خرقہ خلافت عطا فرمایا ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبادت و ریاضت میں اپنے معاصرین سے فائق تھے اور ذکر و فکر میں مشہور تھے۔۲۶ صفر المظفر ۷۸۱ھ کو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کاوِصال ہوا۔ مزار پُر اَنوار بَغداد شریف میں ہے۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(24)حضرتِ سیِّدُنا احمد جیلانی علیہ رحمۃ اللہ الغنی
حضرتِ سَیِّداَحمد جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بَغداد میں پیدا ہوئے۔اپنے والد حضرت شیخ حسن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے تعلیم وتربیت پائی اور شرفِ بیعت وخلافت حاصل کیا ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مشاہیرِ اولیاء کاملین میں سے ہیں ۔آپ کا وصال شریف۱۹ محرم الحرام ۸۵۳ھ کو بَغداد میں ہوا اوروہیں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار فائض الانوار ہے۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد