حضرتِسیِّدُنا محی الدین ابو نصر محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بَغداد شریف میں پیدا ہوئے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے جدِّ امجد حضور سیدنا غوث الاعظم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم سے بہت مشابہت رکھتے تھے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تعلیم و تربیت والد گرامی حضرتِ سیِّدابو صالح نصر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سایہ عاطفت میں ہوئی۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اعلیٰ دَرَجے کے محقق، مدرس اور محدث تھے۔۲۲ ربیع النُّور۶۵۶ھ بروز پیر شریف بَغداد شریف میں انتقال فرمایا۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار اپنے پردادا حضور غوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مدرسے کے احاطے میں ہے ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو