Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
93 - 216
حضرت شیخ احمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے طفیل خوبی و نیک نامی اور حضرت بہاؤالدین علیہ رحمۃ اللہ المبین (یعنی دین کا نور) کے وسیلے سے دنیا وآخِرت میں نور عطا فرما۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

وضاحت :

     اِس ایک شعر میں لفظی و معنوی پانچ مناسبتیں ہیں یعنی'' علی''کے ساتھ ''عُلُّو ''،''موسیٰ ''کے ساتھ ''طور عرفان''، ''حَسَن ''کے ساتھ ''حُسنیٰ''، ''اَحمد ''کے ساتھ'' حمد'' اور''بَہاؤالدین'' کے ساتھ ''بَہا'' مناسبت رکھتا ہے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تذکرہ:

    اس شعر میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے اکیسویں، بائیسویں، تئیسویں، چوبیسویں اور پچیسویں شیخِ طریقت یعنی حضرتِ سیِّدُنا شیخ علی بغدادی علیہ رحمۃاللہ الھادی،حضرت شیخ سید موسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ،حضرت سیِّدُنا شیخ حسن قادِری علیہ رحمۃ اللہ الھادی ،حضرت شیخ احمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور حضرتِ سیِّدُنا بہاؤالدین علیہ رحمۃ اللہ المبین کے وسیلے سے دُعا کی گئی ہے ۔ ان بُزُرگوں رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مختصر حالاتِ زندگی ملاحظہ ہوں:
 (21)حضرتِ سیِّدُنا شیخ علی بغدادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی
     حضرتِ سیِّد علی بَغدادی علیہ رَحمۃُاللہ الھادی بَغداد شریف میں پیدا ہوئے ۔ آپ کی تعلیم و تربیت والد گرامی حضرتِ سیِّدُنا محی الدین ابو نصر محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی صحبت بابرکت میں ہوئی اور دیگر مشائخِ وقت سے بھی حدیث و فقہ و دیگرعُلوم کی تعلیم
Flag Counter