Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
91 - 216
 (19)حضرتِ سیِّد ابوصالح عبداللہ نصررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
    حضرتِ سیِّدابو صالح نصر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۲۴ ربیع الثانی۵۶۲؁ ھ میں بَغداد شریف میں پیدا ہوئے ۔آپ حضرت سیِّد عبد الرزاق قادری علیہ رحمۃ اللہ الھادی کے بیٹے اور حضور سیِّدُنا غوث الاعظم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم کے پوتے ہیں ۔کنیت ابوصالح اور لقب عمادُالدین ہے ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے والد ِمحترم کے سائے میں رہ کر عُلو مِ حدیث کی تکمیل کی اور ان کے عِلاوہ بھی دیگر جیدعُلَماء سے علمِ فقہ و حدیث حاصل کیا۔آپ شیخ الوقت ،مناظر ،محدث اور بہترین مقرر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے دادا حضور سیدنا غوث الاعظم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم کے مدرسے کے متولی بھی تھے ۔خلیفہ وقت کی طرف سے آپ قاضی القضاۃ مقرر ہوئے اور خلیفہ کے انتقال تک منصب ِقضا پر فائز رہے۔ اس عظیم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے اخلاق واطوار اور تواضع وانکساری میں کوئی فرق نہ آیا ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جن امور کوخلاف شرع دیکھتے اس کو ختم کرنے میں تکلیف شاقہ برداشت کرتے مگر شریعت سے متجاوز نہ ہونے دیتے۔بے شمار لوگوں نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے علمِ فقہ و حدیث حاصل کیا اور آسمانِ علم و فضل پر دَرَخشندہ ستارے بن کر چمکے۔ علم فقہ میں آپ کی تصنیف''ارشاد المبتدئین''اپنی نظیر آپ ہے۔آپ ۲۷ رجب المرجب ۶۳۲؁ھ کو محبوبِ حقیقی عَزَّوَجَلَّ سے جاملے ۔آپ کا مزارِ پُراَنوار بغدادشریف میں ہے ۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter