Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
90 - 216
مشکل الفاظ کے معانی: صالح:نیک  حیات:زندگی جاں فزا:دل کو خوشی دینے والا منصور:کامیاب  وکامران
دُعائیہ شعر کا مفہوم:

     یا اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابو صالحعبداللہ نَصْررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا صدقہ مجھے بھی نیک اور منصور بنا دے یعنی اپنی مدد سے کامیابیاں عطا فرما۔اور سید محی الدین علیہ رحمۃ اللہ المُبین کے وسیلے سے ایمان کی سلامتی نصیب فرما۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

وضاحت:

    '' ابو صالح'' کے ساتھ ''صالح ''ذکرکرنے میں یہ خوبی ہے کہ دونوں الفاظ کے معنی ایک ہیں یعنی نیک۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تذکرہ:

    اس شعر میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے انیسویں اور بیسویں شیخِ طریقت یعنی حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابو صالح عبداللہ نَصْررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور حضرتِ سیِّد محی الدین علیہ رحمۃ اللہ المُبین کے وسیلے سے دُعا کی گئی ہے ۔ ان دونوں بُزُرگوں رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے مختصر حالاتِ زندگی ملاحظہ ہوں:
Flag Counter