Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
89 - 216
(18)حضرتِ سیِّد عبدُالرَّزاق قادری علیہ رحمۃ اللہ الھادی
     حضرتِ سیِّد عبد الرزاق قادری علیہ رحمۃ اللہ الھادی۱۸ ذی القعدہ ۵۲۸؁ھ میں بَغداد میں پیدا ہوئے۔ آپ کی کنیت ابوبکر، ابوالفرح، عبدالرحمن اور لقب تاج الدین ہے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تعلیم و تربیت آپ کے والدِ محترم حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی قدس سرہ الربانی کی آغوشِ ولایت میں ہوئی اور آپ کو بَیْعَت و خلافت کا شرف بھی انہی سے حاصل تھا۔زُہد و تقویٰ میں اپنے والد بزرگوار کے مظہر تھے۔ شرم وحیا کا یہ عالم تھا کہ مسلسل تین سال تک اللہ تعالیٰ  سے شرم وحیا اورخشیت الہٰی کی وجہ سے آسمان کی طرف نگاہ نہیں اٹھائی ۔

     آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال شریف ۶ شوال المکرم ۶۲۳؁ھ کو بغداد ِ معلی میں ہوا ۔ جب نماز جنازہ کا اعلان ہوا تو ہرطرف لوگوں کا ہجوم دکھائی دینے لگا ۔اس قدر کثیر تعداد میں شہر میں نماز جنازہ پڑھنے کے لئے کوئی جگہ نہ تھی۔ اس لئے سات مقامات پر7 مرتبہ آپ کی نمازِ جنازہ پڑھائی گئی ، اس کے بعد دفن کیا گیا۔آپ کا مزارِ اقدس بغدادشریف میں مرجع خلائق ہے۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (10) نَصراَبی صالح کا صدقہ صالح و منصور رکھ  (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)

       دے حیاتِ دین مُحْیِ جانفِزا کے واسِطے (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)
Flag Counter