Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
9 - 216
(پہلا باب)

دُرُود شریف کی فضیلت
     اﷲعَزَّوَجَلَّ کے محبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم کا فرمانِ تَقَرُّب نشان ہے : ''جس نے مجھ پر سومرتبہ دُرُودِپاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔
 (مجمع الزوائد ،ج۱۰، ص۲۵۳، حدیث ۱۷۲۹۸،دار الفکربیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اَنمول نعمت
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّوَجَلَّ کا کروڑہا کروڑ احسان کہ اس نے ہمیں ایمان جیسی اَنمول نعمت عطا فرمائی ۔ہم اپنی قیمتی دنیاوی اشیاء کوعموماً بڑی حفاظت سے رکھتے ہيں کہ کوئی اسے چُرا نہ لے تو اس اَنمول نعمت (یعنی ایمان )کی حفاظت کی فکر توہمیں دُنیاوی اشیاء سے کہیں زیادہ ہونی چاہيے۔حضرتِ سیِّدُنا ابودَرداء رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے:'' خدا کی قسم! کوئی شخص اس بات سے مطمئن نہیں ہوسکتا کہ مرتے وقت اس کا اسلام باقی رہے گا یا نہیں! ''
 (کیمائے سعادت ج۲ ص ۸۲۵ انتشارات گنجینہ تہران)
Flag Counter