| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ۱۱ ربیع الثانی ۵۶۱ھ میں 91برس کی عمر میں بَغداد شریف میں انتقال فرمایا۔نمازِ جنازہ حضرت سید سیف الدین عبدالوہاب علیہ رحمۃ اللہ الوھاب نے پڑھائی اور لاتعداد لوگوں نے جنازہ میں شرکت کی۔ مزارِ مبارَک بَغداد شریف میں ہے جہاں دن رات زائرین کا ہجوم رہتا ہے۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
عذاب قبر دُور ہو گیا
حضورِغوثِ پاک سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بارگاہ میں ایک جوان حاضر ہوا اور آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے عرض کرنے لگا کہ'' میرے والد کا انتقال ہوگیاہے میں نے آج رات ان کوخواب میں دیکھا ہے انہوں نے مجھے بتایاکہ وہ عذاب قبر میں مبتلا ہیں انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ'' حضرت سیدناشیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بارگاہ میں جاؤ اور میرے لئے ان سے دعاکا کہو۔'' آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اس نوجوان سے فرمایا:''کیا وہ میرے مدرسہ کے قریب سے گزرا تھا؟''نوجوان نے کہا:''جی ہاں۔'' پھر آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے خاموشی اختیار فرمائی۔ پھر دوسرے روز اس کا بیٹا آیا اور کہنے لگا کہ'' میں نے آج رات اپنے والد کوسبزحلہ زیب تن کیے ہوئے خوش و خرم دیکھا ہے۔'' انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ ''میں