| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
وضاحت :
غوث ِاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نامِ پاک ''عبدالقادِر '' کو اس لیے ذکر کیا گیا ہے کہ لفظی مناسبت ہوجائے۔ اگر یہاں لفظِ قادِری کے ساتھ آپ کا لقب غوث اعظم ذکر کیا جاتا تو لفظ مختلف ہوجاتا ۔صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تذکرہ:
اس شعر میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے سترہویں شیخِ طریقت یعنی حضور ِ سیِّدُناغوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ الربانی کے وسیلے سے دُعا کی گئی ہے۔ ان کے مختصر حالاتِ زندگی ملاحظہ ہوں:(17)غوثُ الاعظم سیِّدُنا عبدالقادر جیلانی علیہ رحمۃ اللہ الغنی
حضرتِسیِّدُنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کی ولادتِ باسعادت یکم رمضان ۴۷۰ھ جمعۃ المبارک کو گیلان میں ہوئی ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی کنیت ابومحمد اور محی الدین ،محبوبِ سبحانی، غوثِ اعظم ، غوث ثقلین وغیرہ القابات ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے والدِ بزرگوار کانام حضرت سیدنا ابوصالح موسیٰ جنگی دوست اور والدہ محترمہ کا نام اُمّ الخیر فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما ہے ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ والد کی طرف سے حَسَنی اور والدہ کی طرف سے حُسینی سید ہیں ۔امامِ اہلسنّت اعلیٰ حضرت مولانا احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں :