Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
82 - 216
ظاہری و باطنی کے جامع تھے۔ مذاہب اَرْبَعہ میں سے حنبلی مذہب کے پیروکار تھے۔ باب الازج بَغداد شریف کا تاریخ ساز مدرَسہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہی نے قائم فرمایا۔سلسلہ قادریہ کے مشہور بزرگ حضور سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ رحمۃ اللہ الغنی آپ ہی کے خلیفہ ہیں ۔حضرت ابوسعید مخزومی علیہ رحمۃ اللہ الغنی خود فرماتے ہیں : شیخ عبدالقادرعلیہ رحمۃ اللہ القادرنے خرقہ مجھ سے پہنا اور میں نے ان سے اور ہر ایک نے دوسرے سے تبرک لیا (یعنی برکت حاصل کی )۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال شریف ۷ شعبان المعظم ۵۱۳؁ھ کو بَغداد شریف میں ہوا۔مزارِ مبارَک مدرَسہ بابُ الازج بَغداد میں ہے۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(8) قادِری کر، قادِری رکھ ، قادِریوں میں اُٹھا 

      قَدْرِ عبدُ القادِرِ قُدرَت نُما کے واسِطے
مشکل الفاظ کے معانی: قدر:عزت ومنزلت قُدرت نُما:قدرت کا مظہر
دُعائیہ شعر کا مفہوم:

    یا اللہ عَزَّوَجَلَّ تجھے حضر ت شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ الربانی جوقُدْرَت نُما یعنی تیری قُدْرَت کے مظہر ہیں، اُن کی قدر و منزلت اور عظیم رُتبے کا واسطہ مجھے قادِری بنا قادِری ہونے پر استقامت دے اور بروز قیامت ان کے غلاموں میں اٹھا ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
Flag Counter