Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
81 - 216
تھے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو قطبِ وقت حضرت سیدناابو الفرح محمد طرطوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے شرفِ بَیْعَت وخلافت کی سعادت حاصل ہے۔

    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے پوری زندگی اسلام کی نشرواشاعت میں صرف فرمائی اور اپنے فُیوض و بَرَکات سے مخلوق کو فیضیاب کرتے رہے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صائم الدہر اور قائم اللیل تھے ۔ عشاء کی نماز کے بعد قرآنِ پاک کی تلاوت شروع فرماتے اور نماز ِتہجد سے پہلے دو قرآ نِ مجید ختم کرلیا کرتے تھے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال صبح صادق کے وقت یکم محرم الحرام ۴۸۶؁ھ کو ہوا ۔بَغداد شریف کے قصبہ ہکار میں آپ کا مزارِ مبارَک مرجع خلائق ہے۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(16)حضرتِ سیِّدُناابوسعید مبارک مخزومی علیہ رحمۃ اللہ الغنی
    حضرتِسیِّدُناابوسعید مبارک بن علی مخزومی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کی پیدائش مبارک بغداد شریف میں ہوئی ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے وقت کے ممتاز علماء و مشائخ سے علومِ دینیہ حاصل کئے۔ یہاں تک کہ فقہ، حدیث اور علم معقولات و منقولات میں مہارت تامہ حاصل کی ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت شیخ ابراہیم ابوالحسن علی ہکاری علیہ رحمۃ اللہ الباری کے مرید و خلیفہ ہیں۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہمیشہ یاد الٰہی اور عبا د ت مولیٰ میں مصروف رہتے اور اپنے وقت کے ممتاز ترین فقیہ اور بُزُرگ ترین امام تھے۔ علومِ
Flag Counter