Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
80 - 216
(14)حضرتِ سیِّدُنا شیخ محمد یوسف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
    حضرتِسیِّدُنا ابو الفرح محمد یوسف بن شیخ عبد اللہ طر طوسی علیہمارحمۃ اللہ القوی ملک شام کے خوبصورت شہر طرطوس کے رہنے والے تھے ۔اسی نسبت سے آپ کو طرطوسی کہا جاتا ہے ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرتِ سیِّدُنا عبد الواحد تمیمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے صفِّ اوّل کے مریدین وخلفاء میں سے ہیں۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے پیرومُرشِد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دینِ متین کی بے شمار خدمات انجام دیں ۔ آپ کا وصال۳شعبان المعظم ۴۴۷؁ھ کو ہوا ۔ شہر طرطوس میں آپ کا مزار ِمبارَک مرجع خلائق ہے۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(15)حضرتِ سیِّدُنا علی بن احمد ہکاریعلیہ رحمۃ اللہ الباری
    حضرتِسیِّدُناابوالحسن علی بن احمد ہکاری علیہ رحمۃ اللہ الباری کی ولادتِ باسعادت ۴۰۹؁ھ میں عراق میں مُوصل کے نزدیک ایک گاؤں ہکار میں ہوئی ۔آپ کے اصل نام کے بارے میں مختلف روایات ہیں تاہم اکثر مؤرخین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ آپ کا نام علی بن محمد ہے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا لَقَب شیخ الاسلام اور کنیت ابو الحسن ہے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے وقت کے ممتاز ترین علماء و مشائخ کی بارگاہ میں زانوئے اَدَب تہہ کرکے علمِ ظاہری و باطنی حاصل کیا۔ علمِ حدیث و فقہ وغیرہ میں مہارت تامہ حاصل تھی ۔علم کے ساتھ عمل میں بھی آپ یکتائے روزگار
Flag Counter