Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
76 - 216
وضاحت:

    عبدالواحد کا معنی ہے ایک خداکا بندہ ، چُنانچہ عبدالواحد (یہ بزرگ کا نام ہے)کے ساتھ'' ایک کا رکھ'' دعا مانگنے میں یہ مناسبت ہے کہ دونوں کلمات میں ''ایک'' کا معنی ہے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تذکرہ:

    اس شعر میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے بارہویں اورتیرہویں شیخِ طریقت یعنی حضرتِ سیدنا ابو بکر شبلی علیہ رحمۃ اللہ الولی اور حضرتِ سیِّدُنا عبدالواحدعلیہ رحمۃ اللہ الواحد کے وسیلے سے دُعا کی گئی ہے ۔ ان دونوں بُزُرگوں رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے مختصر حالاتِ زندگی ملاحظہ ہوں:
(12) حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر شبلی علیہ رحمۃ اللہ الولی
    حضرتِسیِّدُناشیخ ابوبکر شبلی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی پیدائش بغداد کے نواحی علاقے سامرہ میں ۲۴۷؁ھ میں ہوئی ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا نام جعفر اور کنیت ابوبکر ہے۔ آپ کو شبلی اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ آپ موضع شبلہ یا شبیلہ میں رہنے والے تھے۔

    آپ نے حضرت جنیدِ بَغدادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی کے دستِ مبارک پر بَیْعَت کی اور خلافت سے نوازے گئے ۔آپ نے شیخ کی خدمت میں رہ کر بہت ہی ریاضت و عبادت کی۔ حدیث کی مشہور کتاب مؤطا امام مالک آپ کو زبانی یاد تھی۔
Flag Counter