Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
77 - 216
    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال ۲۷ ذوالحجۃ الحرام ۳۳۴؁ھ کو 88برس کی عمر میں ہوا۔آپ کا مزارِ پُرنُور بغداد شریف میں سامرہ کے مقام میں ہے۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
عیسائی طبیب مسلمان ہو گیا
    حضرت سَیِّدُناشیخ شبلی علیہ رحمۃ اللہ القوی ایک مرتبہ بہت بیمار ہوگئے ۔ لوگ آپ کو علاج کے لئے ایک شفاء خانے لے گئے ۔ شفاء خانے میں بغداد کے وزیر علی بن عیسیٰ نے آپ کی حالت دیکھی تو فوراًبادشاہ سے رابطہ کیا کہ کوئی تجربہ کار معالج بھیجئے۔ بادشاہ نے ایک عیسائی طبیب ِ حاذق کو بھیج دیا ۔ اس نے شیخ کے علاج کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں لیکن آپ کو شفاء نہ ہوئی ۔ایک دن طبیب کہنے لگا ،''اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ میرے پارہ گوشت سے آپ کو شفاء مل جائے گی تو اپنے بدن کا گوشت کاٹ کر دینا بھی مجھ پر کچھ گراں نہ ہوتا ۔''     یہ سن کر شیخ شبلی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے ارشاد فرمایا،''میرا علاج اس سے بھی کم میں ہوسکتا ہے ۔'' طبیب نے دریافت کیا ،''وہ کیا؟'' ارشاد فرمایا، ''زُنّار(کمر میں باندھا جانے والا دھاگہ جو کہ عیسائیوں کی مذہبی علامت ہے) توڑ دے اور مسلمان ہوجا۔'' یہ سن کر اس نے عیسائیت سے توبہ کرلی اور مسلمان ہوگیا اور اس کے مسلمان ہونے پر شیخ شبلی علیہ رحمۃ اللہ القوی بھی تندرست ہو گئے ۔(روض الریاحین ، الحکایۃ الرابعۃ والثلاثون بعد المئۃ،ص۲۱۲)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter