Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
75 - 216
مومن کی فراست
    ایک مرتبہ بیان کے دوران ایک آتش پرست مسلمانوں کے بھیس میں حاضر ہوا اورحضرتِ سیِّدُناجُنید بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے اس حدیث کی وضاحت چاہی کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا یہ فرمان ہے کہ'' مسلمان کی فراست سے بچتے رہو کیونکہ وہ خدا کے نور سے دیکھتا ہے۔''یہ قول سن کر آپ نے فرمایا کہ'' اس کا مقصد تو یہ ہے کہ تجھے مسلمان ہو نا چاہیے۔'' اس کرامت سے گرویدہ ہو کر وہ مسلمان ہو گیا ۔ (تذکرۃ الاولیا( مترجم) ، ص 62)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(6)بہرِ شِبلی شیرِ حق دنیا کے کُتّوں سے بچا  (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ )

      ایک کا رَکھ عبد ِواحد بے رِیا کے واسِطے(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ )
مشکل الفاظ کے معانی:بہر:واسطے عبد:بندہ بے رِیا :مُخلص  دُعائیہ شعر کا مفہوم:
    یا اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے شیرِحق حضرتِ سیدنا ابو بکر شبلی علیہ رحمۃ اللہ الولی کے صدقے دُنیا کے کتوں (یعنی مال ودولت کے حریصوں)سے بچااور حضرتِ سیِّدُنا عبدالواحدعلیہ رحمۃ اللہ الواحد کاواسطہ مجھے ایک در کا بنادے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
Flag Counter