آپ زیادہ توجہ فرماتے تھے۔کچھ لوگوں کو یہ بات ناگوار معلوم ہوئی۔آپ کو جب اس بات سے آگاہی ہوئی تو ارشاد فرمایاکہ میرا یہ مرید ادب وعقل میں تم سب سے فائق و بلند ہے اسی وجہ سے میں اسے بہت چاہتا ہو ں ۔جس کا ثبوت میں تمہیں ابھی دے رہا ہوں تاکہ تمہیں معلوم ہو جائے کہ اس میں کون سی خوبی ہے ۔پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ہر ایک مرید کو ایک ایک چھری مرحمت فرما کر ارشاد فرمایا کہ ایسی جگہ ان مرغیوں کو ذبح کر کے لاؤ جہاں کوئی دیکھنے والا موجود نہ ہو۔ سبھی مرید وہاں سے چلے گئے اورپوشیدہ جگہوں میں ان مرغیوں کو ذبح کر کے لے آئے لیکن وہ آپ کا مرید خاص اس مرغی کو زندہ واپس لے آیا ۔حضرت نے دریافت کیا کہ تم نے ذبح کیوں نہیں کیا؟انہوں نے جواب دیا :'' حضور ! میں جس جگہ بھی پہنچا وہاں قدرتِ الہٰی کو موجود پایا اور اس کو دیکھنے والا پایا۔''اس لئے مجبوراً واپس لے آیاہوں۔اس جواب کے بعد حضرت نے ارشاد فرمایاکہ تم سبھی لوگوں نے سن لیا۔یہ اس کا خاص وصف ہے جس کی وجہ سے میں اسے بہت چاہتا ہوں۔