Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
67 - 216
تذکرہ:

    اس شعر میں سلسلہ  عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے نویں،دسویں اور گیارھویں شیخِ طریقت یعنی حضرتِ سیدنا شیخ معروف کرخی علیہ رحمۃ اللہ القوی ،حضرتِ سیِّدُنا سری سقطی علیہ رحمۃ اللہ القوی اورحضرتِسیِّدُنا جنیدبغدادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی کے وسیلے سے دُعا کی گئی ہے ۔ ان تینوں رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مختصر حالاتِ زندگی ملاحظہ ہوں:
(9)حضرتِ سیِّدُنا شیخ معروف کرخی علیہ رحمۃ اللہ القوی
    حضرتِ سیِّدُناشیخ معروف کرخی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی وِلادت مقامِ کرخ میں ہوئی ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا نام اسد الدین ہے لیکن معروف کرخی کے نام سے مشہور ہیں ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی کنیت ابومحفوظ ہے۔آپ کے والدِ ماجد کا نام فیروز ہے ۔
قبولِ اسلام کا واقعہ
    ابتداء میں حضرت معروف کرخی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ غیر مسلم تھے مگر بچپن ہی سے آپ کے قلب وجگر میں اسلام کی تڑپ اور جوش و عقیدت موجود تھی۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مسلمان بچوں کے ساتھ نماز پڑھتے اور ماں باپ کو اسلام کی ترغیب دیتے رہتے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے والدین نے ایک عیسائی معلم کے پاس آپ کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے بٹھا دیا ۔اس معلم نے پہلے آپ سے سوال کیا کہ بچے! یہ بتاؤ کہ تمہارے گھر میں کتنے افراد ہیں؟آپ نے کہا :''میں ، میرے والد اور میری والدہ کل تین افراد ہیں ۔''وہ کہنے لگا:''تو تم کہو
''ثَالِثُ ثَلَا ثَۃٍ ''
 یعنی عیسیٰ تین خداؤں میں
Flag Counter