Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
66 - 216
 (5)بَہرِ مَعْروف و سری معروف دے بے خُود سَری (رحمۃاللہ تعالیٰ علیہما)

      جُندِ حق میں گِن جُنیدِ ِ با صَفا کے واسِطے(رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ)
مشکل الفاظ کے معانی:بہر:واسطے معروف:بھلائی بے خُود سَری:عاجزی، فرمانبرداری جُندِ حق :حق کا لشکر

باصفا :سُتھرا
دُعائیہ شعر کا مفہوم:

    یا اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے حضرتِ سَیِّدُنا معروف کرخی علیہ رحمۃ اللہ القوی کے طفیل نیکی اور بھلائی عطا فرمااورحضرتِ سیِّدُنا سری سقطی علیہ رحمۃ اللہ القوی کا واسطہ مجھے عاجزی وانکساری کا پیکر بنادے اورحضرتِسیِّدُنا جنیدبغدادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی کا واسطہ اپنے لشکر میں شامل فرمالے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

وضاحت:

    پہلے مصرع میں لفظِ معروف دو مرتبہ آیا ہے ۔پہلا معروف تو بُزُرگ کا نام ہے اور دوسرے معروف کے معنی نیکی و بھلائی کے ہیں ۔یونہی لفظ سری(یہ بھی بُزُرگ کا نام ہے)کے ساتھ بے خودسَرِی کا ذِکر کرنے میں یہ خوبی ہے کہ دونوں میں لفظ ''سری'' موجود ہے ۔دوسرے مصرع میں جنید (یہ بھی بُزُرگ کا نام ہے)سے پہلے لفظ ''جُنْد'' لایا گیا ہے ، دونوں میں لفظی مناسبت ہے کہ دونوں میں ''ج، ن اور د'' ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter