Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
59 - 216
آپ کی عاجزی
    آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ عالی نسب ہونے کے باوجود عاجزی کے پیکر تھے۔ ایک مرتبہ حضرت سیدنا داؤدطائی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی،''آپ چونکہ اہلِ بیت میں سے ہیں ،اس لئے مجھے کوئی نصیحت فرمائیں۔'' لیکن وہ خاموش رہے ۔ جب آپ نے دوبارہ عرض کی کہ ،''اہلِ بیت ہونے کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو فضیلت بخشی ہے ، اس لحاظ سے نصیحت کرنا آپ کے لئے ضروری ہے ۔'' یہ سن کر امام جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا، ''مجھے تو خود یہ خوف لاحق ہے کہ کہیں قیامت کے دن میرے جد ِ اعلیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم میرا ہاتھ پکڑ کر یہ نہ پوچھ لیں کہ تو نے خود میری پیروی کیوں نہیں کی ؟ کیونکہ نجات کا تعلق نسب سے نہیں اعمالِ صالحہ پر موقوف ہے ۔ '' یہ سن کر حضرت داؤو طائی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو رونا آگیا کہ وہ ہستی جن کے جد امجدسرورِ عالم نورِ مجسّم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ہیں ، جب ان کے خوف ِ خدا عَزَّوَجَلَّ کا یہ عالم ہے تو میں کس گنتی میں آتا ہوں ؟'' (تذکرۃ الاولیاء )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو 68برس کی عمر میں ۱۵ رجب المرجب ۱۴۸؁ھ کو کسی شقی القلب نے زہر دیاجو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کا سبب بنا ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مزار اقدس جنت البقیع (مدینۃ المنوّرہ) والدِ محترم حضرت سیدنا امام محمد باقر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پہلو میں ہے ۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter