مشکل الفاظ کے معانی:صِدق:سچائی صادِق:سَچّا تصدُّق :صدقہ صادِق الاسلام:سچا مسلمان
دُعائیہ شعر کا مفہوم:
یا اللہ عَزَّوَجَلَّ تجھے امام جعفر صادِق علیہ رحمۃ اللہ الرازِق کے ''صِدْق'' کا واسطہ مجھے ایمان کی سلامتی نصیب فرما اور امام موسیٰ کاظم اور امام علی رضا رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے صدقے مجھ سے بِغیر غضب فرمائے راضی ہوجا ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
وضاحت:
پہلے مصرع میں''صِدْق ،صادق اور صاد ق الاسلام ''میں معنوی اورلفظی دونوں طرح مناسبت ہے ،لفظی اس طرح کہ تینوں میں'' ص، د اور ق ''کا استعمال ہوا ہے اورمعنوی اس طرح کہ تینوں میں سچائی کامعنیٰ موجود ہے ۔دوسرے مصرع میں کاظِم کامعنی ہے غضب نہ کرنے والا ، تو یوں کاظم اور بے غضب میں معنوی مناسبت ہوئی اور رضا اور راضی میں لفظی و معنوی دونوں۔