Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
52 - 216
اپنے بچوں کے نام علی رکھتے تھے ۔اسی مناسبت سے امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام بھی علی ہے اور کنیت ابومحمد ،ابوالحسن ، ابوالقاسم اور ابوبکر ہے،جبکہ کثرتِ عبادت کے سبب آپ کا لقب سجاد ،زین العابدین، سیدالعابدین اور امین ہے ۔آپ کی والدہ ماجدہ حضرتِ سیِّدَتُناشہر بانورضی اللہ تعالیٰ عنہا فارس کے آخری بادشاہ یزدجرد کی بیٹی تھیں ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 2سال تک اپنے دادا حضور حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آغوشِ عاطفت میں پرورش پائی، پھر 10سال اپنے تایا جان حضرتِ سیِّدُناامام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زیرِ سایہ رہے اور تقریباً 11سال اپنے والد ماجد حضرتِ سیِّدُنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زیرِ نگرانی تربیت پاکر علوم معرفت کی منازل طے کیں ۔
چہرے کا رنگ زرد پڑ جاتا
    آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے اکابرین رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی پاکیزہ زندگیوں کی چلتی پھرتی تصویر تھے اور خوفِ خدا میں یگانہ روزگار تھے ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب وضو کرتے تو خوف کے مارے آپ کے چہرے کا رنگ زرد پڑ جاتا۔ گھر والے دریافت کرتے ، ''یہ وضو کے وقت آپ کو کیا ہوجاتا ہے؟'' تو فرماتے : ''تمہیں معلوم ہے کہ میں کس کے سامنے کھڑے ہونے کا ارادہ کر رہا ہوں؟''
 (احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۲۲۶)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter