Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
51 - 216
امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پوتے امام باقر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وسیلہ سےعِلْم ِدین کی دولت سے مالا مال فرما ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

وضاحت:

     ''سجاد '' اور ''ساجد''میں معنوی مناسبت یہ ہے کہ دونوں میں ''س، ج اورد ''کا معنی ایک ہے یعنی سجدہ کرنے والا۔ جبکہ'' عَلَمِ ہُدٰی ''اور'' عِلْمِ حق ''میں لفظی مناسبت پائی جارہی ہے کہ دونوں میں ایک ہی طرح کے حُرُوف ''ع، ل اور م'' کا استعمال ہوا ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تذکرہ:
    اس شعر میں سلسلہ  عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے چوتھے اورپانچویں شیخِ طریقت یعنی حضرتِ سیدنا امام زین العابدین علی بن حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما اوراِن کے فرزندِ ارجمندامام محمد باقر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وسیلے سے دُعا کی گئی ہے ۔ ان دونوں رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے مختصر حالاتِ زندگی ملاحظہ ہوں:
    حضرتِسیِّدُناامام زَین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    حضرتِسیِّدُناامام زَین العابدین علی بن حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہماکی وِلادت ۳۸؁ھ میں مدینۃ المنورہ میں ہوئی ۔آپ کے والدِ بزرگوار حضرتِ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والدِ ماجد حضرتِ سیِّدُنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اظہارِ عقیدت کے لئے
Flag Counter