Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
43 - 216
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ کے طور پر مسندِ خلافت پر جلوہ افروز ہوئے۔ جمعرات۱۷ رمضان المبارک ۴۰ھ کو کوفہ میں نمازِ فجر کی ادائیگی کے لئے مسجد جارہے تھے کہ ابن ملجئم خارجی نے آپ پر قاتلانہ حملہ کیا جس سے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ شدید زخمی ہوگئے اور چند دن صاحبِ فراش رہنے کے بعد اتوار کی رات 63برس کی عمر میں جامِ شہادت نوش کیا ۔ حضرتِ سیِّدُنا امام حسین وحسن اور عبداللہ بن جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو غسل دیا اور امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نمازِ جنازہ پڑھائی ۔ قبرِ انور کے بارے میں مشہور ومعروف قول یہ ہے کہ آپ کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نجف شریف میں مدفون ہیں ۔

اللہ عَزّوَجَلَّ ان کے صد قے ہماری مغفِرت فرمائے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بخشش ہو گئی
    ایک بارامیرُ الْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم زِیارتِ قُبُور کے لئے کوفہ کے قَبرِ ستان تشریف لے گئے۔ وہاں ایک تازہ قَبْرپر نظر پڑی ۔ آپ کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو اُس کے حالات معلوم کرنے کی خواہِش ہوئی ۔چُنانچِہ بارگاہِ خُداوندی عَزَّوَجَلَّ میں عَرض گُزار ہوئے، ''یااللہ عَزَّوَجَلَّ !اِس مَیِّت کے حالات مجھ پر مُنْکَشِف (یعنی ظاہِر ) فرما۔'' اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں آپ کی اِلتِجا فوراً مَسْمُوع ہوئی (یعنی سُنی گئی )اور دیکھتے
Flag Counter