Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
42 - 216
 اس بات کی خبر رحمتِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو دی گئی توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم تشریف لائے اور حضرت علی کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو اپنی آغوشِ رحمت میں لے کر پیار فرمایا اور اپنی زبان اطہر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دہن میں ڈالی ۔حضرت علی کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم زبان اقدس کو چوسنے لگے ۔ اس کے بعد سے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ دودھ نوش فرمانے لگ گئے ۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے صرف 5سال اپنے والدین کے زیرِ سایہ پرورش پائی اس کے بعد نبی کریم رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے اپنے سایہ رحمت میں لے لیا اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تربیت فرمانے لگے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بچوں میں سب سے پہلے ایمان لائے اور شجرِ اسلام کی آبیاری میں اپنا حصہ ملانے لگے ۔نبیئ محترم ،شاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :علی مجھ سے ہے میں علی سے ہوں اور وہ ہرمومن کے لئے ولی ہیں ۔

(مشکوٰۃ المصابیح ،ج۴،ص۴۲۸،الحدیث ۶۰۹۲)

     آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نکاح شہزادی رسول حضرت فاطمۃ الزھرا رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے ہوا ،جن سے آپ کے 3 صاحبزادے؛حضرت سیدناامام حسن ،حضرت سیدناامام حسین ،حضرت سیدنا محسن رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور 3 صاحبزادیاں؛ حضرتِ سیِّدَتُنا زینب، حضرتِ سیِّدَتُنا ام کلثوم اور حضرتِ سیِّدَتُنا رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہن پیدا ہوئیں ۔حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے دوسرے دن۳۵ھ میں