Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
40 - 216
سُورج پلٹ آیا
  حضرتِ سیِّدُتنا اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بیان ہے کہ ''خیبر'' کے قریب ''منزل صہبا'' میں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نماز عصر پڑھ کر حضرتِ سیِّدُنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی گود میں اپنا سر اقدس رکھ کر سو گئے اور آپ پر وحی نازل ہونے لگی۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سراقدس کو اپنی آغوش میں لیے بیٹھے رہے۔ یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا اور آپ کو یہ معلوم ہوا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نماز عصر قضا ہوگئی تو آپ نے یہ دعا فرمائی کہ ''یااﷲ! یقینا علی تیری اور تیرے رسول کی اطاعت میں تھے لہٰذا تو سورج کو واپس لوٹا دے تاکہ علی نماز عصر ادا کرلیں۔''

    حضرتِ اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہتی ہیں کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ڈُوبا ہوا سورج پلٹ آیا اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر اور زمین کے اوپر ہر طرف دھوپ پھیل گئی۔(المواھب اللدنیۃ وشرح الزرقانی ،باب ردالشمس لہ، ج۶،ص۴۸۴)

اللہ عَزّوَجَلَّ اِن کے صد قے ہماری مغفِرت فرمائے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    (2)مشکلیں حل کر شہ مُشکل کُشا کے واسِطے(رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

         کر بلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
مشکل الفاظ کے معانی:
شہ :سردار  مشکل کُشا :مشکلیں حل کرنے والا  رَد :دُور  واسِطے :وسیلہ سے
Flag Counter