Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
38 - 216
سرزمین کو اپنے قدم چومنے کا شرف عطا فرمانے کے بعد کفارِمکّہ کے ظلم وستم سے مسلمانوں کو بچانے کے لئے حکمِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ پرعمل کرتے ہوئے مدینہ شریف کی طرف ہجرت کی اور تقریباً 10 برس تک مدینہ طیّبہ کو اپنے نورِ جمال سے روشن کرنے کے بعد 63برس کی عمر میں ۱۲ ربیع النور ۱۱ھ میں وصالِ ظاہری فرما کر روضہ اقدس میں رونق افروز ہوئے ۔ ؎

                           تُوزندہ ہے واللہ تُوزندہ ہے واللہ

                           میری چشمِ عالم سے چھپ جانے والے

    الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے میٹھے میٹھے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم حسنِ اخلاق کے تمام گوشوں کے جامع تھے یعنی حلم و عفو،رحم و کرم، عدل و انصاف، جود و سخا، ایثار و قربانی، مہمان نوازی، عدم تشدد، شجاعت، ایفائے عہد، حسن معاملہ،صبروقناعت،نرم گفتاری، خوشروئی،ملنساری،مساوات،غمخواری،سادگی وبے تکلفی،تواضع وانکساری، حیاداری کی اتنی بلند منزلوں پر فائز و سرفراز ہیں کہ حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے ایک جملے میں اس کی عکاسی کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ
'' کَانَ خُلُقُہُ الْقُرْآنَ
یعنی تعلیمات قرآن پر پورا پورا عمل یہی آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے اخلاق تھے۔''

جس طرح ہمارے مَدَنی آقاصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے کمالِ سیرت میں تمام اولین وآخرین میں افضل واعلیٰ بنایا اسی طرح آپ کو جمالِ صورت میں بھی بے مثل وبے مثال پیدا فرمایا ۔صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم جو دن رات ، سفروحضر میں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جسمِ نورانی کی تجلیاں دیکھتے رہے ،
Flag Counter