چچا ابوطالب نے لے لیا ۔ 25برس کی عمر میں حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجۃ الکبرٰی رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پہلا نکاح ہوا ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے وصال فرماجانے کے بعد حضور نبی کریم رء وف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اور بھی نکاح فرمائے ۔آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کی تعداد 11ہے ۔آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سب سے مشہور کنیت ابوالقاسم ہے ۔ حضرتِ سیِّدُنا قاسم رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پہلے فرزند ارجمندہیں جو حضرتِ خدیجۃ الکبرٰی رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے شکم مبارک سے پیدا ہوئے اور صرف 17دن حیات رہے۔اس کے علاوہ حضرتِسیِّدَتُنا ماریہ قبطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بطنِ اقدس سے پیدا ہونے والے دوسرے شہزادے حضرتِ سیِّدناابراہیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ(جن کا 17یا 18ماہ کی عمر میں وصال ہوگیا تھا)کے حوالے سے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی کُنیت ابوابراہیم بھی ہے ۔ان دونوں کے علاوہ آپ کے ایک شہزادے حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ہیں جو بچپن ہی میں وفات پاگئے تھے ۔آپ کی 4صاحبزادیاں تھیں جن کے نام یہ ہیں :(۱)حضرتِ سیِّدَتُنا زینب(۲)حضرتِ سیِّدَتُنا رقیہ (۳)حضرتِ سیِّدَتُناامّ کلثوم اور(۴)حضرتِ سیِّدَتُنافاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہن۔
40سال کی عمر میں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اعلانِ نبوّت فرمایا اور لوگوں کو ایک خداعَزَّوَجَلَّ کی عبادت اور بطورِ نبی اپنی اطاعت کی طرف بُلایا ۔اعلانِ نبوّت کے 12سال بعد معجزہ معراج وقوع پذیر ہوا ۔تقریباً 53سال مکۃ المکرمہ کی