Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
36 - 216
(1) رحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
    سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار ، بِاِذنِ پرَوَرْدگار دوعالَم کے مالِک ومُختار، شَہَنشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تمام عالَمین کے لئے رحمت بن کرملکِ عرب کے شہر مکۃ المکرمہ میں ۱۲ ربیع الاول بمطابق 571؁ء پیر شریف کو صبحِ صادق کے وقت حضرتِ سیِّدَتُنا آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بطنِ مبارک سے حضرتِ سیِّدنا عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آنگن میں اِس مادَرِ گیتی پر جلوہ گر ہوئے ۔ ؎

صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم

             مُبارَک ہو کہ ختمُ المرسلیں تشریف لے آئےصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم

                    جنابِ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمیں تشریف لے آئے

    یوں تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بہت سے نام ہیں مگر دو نام محمد اور احمد بہت مشہور ہیں ۔آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ابھی شکمِ مادر میں تھے کہ والد نامدار حضرتِ سیِّدنا عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سفر کی حالت میں مدینۃ المنورہ میں انتقال فرمایا۔وِلادت کے بعد شہر مکہ کے دستور کے مطابق دائی حضرتِ سیِّدَتُنا حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے آپ کو دودھ پِلانے کا شرف حاصل کیا ۔آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ابھی 6برس کے تھے کہ والدہ ماجدہ حضرتِ سیِّدَتُنا آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا دورانِ سفر ابُوا نامی گاؤں میں انتقال ہوگیا ،وہیں ان کا مزار اقدس ہے ۔پھر 8برس کی عمر تک آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے دادا حضرت عبدالمطلب کے پاس رہے ۔جب وہ راہی مُلک بقاہوئے (یعنی انتقال فرما گئے )تو پرورش کا ذمہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
Flag Counter