Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
29 - 216
میں ان کا ( یعنی اپنے سلسلے کے مشائخ کرام رحمھم اللہ کا)نام لیوا رہے گا۔ تو وہ اوقاتِ مصیبت (یعنی کسی بھی پریشانی اور مشکل کے وقت) میں اسکے دستگیر ہونگے (یعنی اسکی مدد فرمائیں گے) ۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
تعرّف الی اﷲ فی الرخاء یعرفک فی الشدۃ۔ رواہ ابوالقاسم بن بشران فی امالیہ عن ابی ھریرۃ وغیرہ عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھم بسند حسن۔
تُوخوشحالی میں اﷲ تعالیٰ کوپہچان وہ مصیبت میں تجھ پرنظرکرم فرمائے گا۔ اس کو ابوالقاسم بن بشران نے امالی میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے اوراسی کے غیرنے حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے سندحسن کے ساتھ روایت کیا۔
(الجامع الصغیر مع فیض القدیر ، حرف التا ء ، رقم ۳۳۱۷ ، ج۳ ص ۳۳۱)
واﷲ تعالٰی اعلم

(یعنی جب شجرہ عالیہ پڑھنے والاخوشحالی میں اپنے سلسلے کے مشائخ کرام رحمھم اللہ کانام لیوا رہے گا۔ تو وہ اوقاتِ مصیبت میں(یعنی کسی بھی پریشانی اور مشکل کے وقت) اسکے دستگیر ہونگے (یعنی اسکی مدد فرمائیں گے) ۔ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ )(فتاوٰی رضویہ ،جلد ۲۶،ص ۵۹۰،۵۹۱)

مزید یہ کہ شَجَرہ شریف میں دئیے ہوئے''اَور ادووظائف ''اور مخصوص ہدایات پڑھنے سے مرید کو اپنا وہ عہد بھی یاد رہے گا، جو اس نے مرشِدِ کامل کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر کیا تھا، نیز اَور ادو وظائف پڑھنے کی بھی ان شاء اللہ عَزَّوجَلَّ برکتیں حاصل ہوں گی ۔
Flag Counter