عارِف باللہ سَیِّد عبدالواحد بلگرامی قدس سرہ السّامی سبع سنابل میں فرماتے ہیں مشائخِ کرام رحمھم اللہ کا ذکر سچے مریدوں کے ایمان کو تازہ کرتا ہے اور ان کے واقعات، مریدین کے ایمان پر تجلیاں ڈالتے ہیں۔(سبع سنابل، ص۵۷) شَیخ عبدالحق محدث دہلوی قدس سرہ اخبار الا خیار کے مقدمہ میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں کا تذکرہ باعثِ رَحمت، قُربِ الہٰی ہے۔(اخبار الاخیار ، ص ۶)) سِوُم :نام بنام اپنے آقایان نعمت ( یعنی سلسلے کے مشائخ کرام رحمھم اللہ )کو ایصال ثواب کہ ان کی بارگاہ سے موجبِ نظرعنایت (یعنی نظر کرم ہونے کا سبب) ہے۔ (یعنی نام بنام اپنے سلسلے کے مشائخ کرام رحمھم اللہ کو ایصالِ ثواب کا موقع ملتا ہے اور یہ ان کی بارگاہ سے نظر کرم ہونے کا سبب ہے۔چنانچہ جب مرید شجرہ عالیہ پابندی سے پڑھتا ہے۔ اور سلسلے کے بُزُرگوں کی ارواحِ مقدسہ کو ایصالِ ثواب بھی کرتا ہے۔ تو اس سے ان بُزُرگوں کی ارواحِ مقدسہ خوش ہوتی ہیں ۔ اور ایصال ثواب کرنے والے مرید پر خُصوصی نظرِ عنایت کی جاتی ہے۔ جس سے مرید کو دینی ودنیوی بیشمار بَرَکتیں حاصل ہوتی ہیں ۔) چہارم:جب یہ ( یعنی شَجَرَہ عالیہ پڑھنے والا) اوقاتِ سلامت (یعنی راحت)