اسنادیں۔''مزید لکھتے ہیں:شجرہ خوانی سے (یعنی شجرہ پڑھنے کے)متعدد فوائد ہیں:
( قوسین() میں دیئے گئے الفاظ ادارے کی طرف سے تسہیل ووضاحت کی کوشش ہے ۔)
اوّل: رسولُ اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم تک اپنے اتصال (یعنی سلسلہ کے ملنے)کی سند کاحفظ۔
(یعنی شجرہ عالیہ بار بار پڑھنے سے نبی مکرّم ،نُورِ مجسم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم تک اپنے (سلسلہ طریقت کے)اِتّصال(یعنی ملنے) کی سَنَد یاد ہوجاتی ہے ،جو یقینا سعادت ہے۔کیونکہ جب مرید کو یہ یاد رہے گا کہ میں نے جس مرشِد کامل کے ہاتھ میں ہاتھ دیا ہے، اُن کا سلسلہ اِن مشائخِ عِظام سے ہوتا ہوا نبیِ کریم رؤف رحیم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم تک پہنچتا ہے، تو اس کے دل میں'' اپنے مشائخ'' کی محبت مزید بڑھے گی اور صالحین سے محبت اُخروی نعمتوں کے حُصول کا ذریعہ ہے ۔حدیث پاک میں ہے: