| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
جا رہے تھے کہ ایک شخص ملا تو اس نے کہا، کیا تم سے کوئی قریب بستی ہے جسے ''اُبُلّہ''کہا جاتاہے ۔ ہم نے کہا ، ہاں (یہ سن کر)اس شخص نے کہا تم میں کون اس کا ضامن بنتا ہے کہ ''مسجد عشّار''میں میرے لئے دو یا چار رکعتیں پڑھ دے اور کہہ دے کہ یہ نماز ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے (ایصال ثواب)کیلئے ہے ۔ الخ (کہنے والے خود حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ تھے )(مشکوٰۃ کتاب الفتن ۔ باب الملاحم،ص۴۶۸) اورساتھ ہی دعائے درازی عمر بالخیر بھی کریں۔(شجرہ قادریہ عطّاریہ رضویہ عطّاریہ ،ص۱۷)
دُرُود غوثیہ
اَللَّہُمّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَ مَوْلَا نَا مُحَمَّدٍ مَّعْدِنِ الْجُوْدِ وَالْکَرَم وَآلہِ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شجرہ عالیہ پڑھنے کا معمول بنانے سے ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ دعا مانگنے کے ساتھ ساتھ ہمیں دیگر فوائد بھی حاصل ہونگے ۔
''شَجَرَہ'' کے چار حُروف کی نسبت سے ''شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ ''پڑھنے کے 4فوائد
اعلیٰ حضرت امامِ اہلِسنّت مجددِ دین وملت الشاہ مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن فتاوٰی رضویہ جلد26 صفحہ590 پر لکھتے ہیں:''شجرہ حضورسیدِعالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم تک بندے کے اِتصال (یعنی سلسلہ کے ملنے)کی سندہے جس طرح حدیث کی