| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
گا،کاش !دُنیا میں میری کوئی دُعاء قَبول نہ ہوتی اور سب یہیں (یعنی آخِرت ) کے واسِطے جمع ہوجاتیں۔
(اَلتَّرْغِيب وَالتَّرْھِيب ج۲ص۳۱۵)
میٹھےميٹھے اِسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!دُعارائِگاں تَوجاتی ہی نہیں۔ اِس کا دُنیا میں اگر اثر ظاہِر نہ بھی ہو تَو آخِرت میں اَجْر و ثواب مِل ہی جائے گا۔ لہٰذا دُعامیں سُستی کرنا مُناسِب نہیں۔اس لئے ہمیں چاہيے کہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے دعائیہ اشعار کو روزانہ کم ازکم ایک بار ضرور پڑھ لیا کریں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شجرہ پڑھنے کے بعد ایصال ثواب کا طریقہ
ہر روز بعد نماز فجر ایک بار ''شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ''پڑھ لیا کریں ۔ اس کے بعد ''دُرُود غوثیہ ''سات بار ،''اَلْحَمْدشریف ''ایک بار ''آیت الکرسی''ایک بار ''قُلْ ھُوَ اللہُ شریف''سات بار ، پھر ''دُرُودغوثیہ''تین بار پڑھ کر اس کا ثواب بارگاہ رسالتمآب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ) میں نذر کر کے تمام انبیاء علیہم السلام ، صحابہ کرام اوراولیائے عظام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی ارواح طیبہ کی نذر کریں جن کے ہاتھ پر بیعت کی ہے وہ زندہ ہوں تب بھی ان کا نام شامل ِ فاتحہ کرلیا کریں کہ جیتے جی بھی ایصال ثواب ہوسکتاہے۔جیسا کہ حضرت سیدنا صالح ابن درہم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی روایت میں آتا ہے کہ وہ فرماتے ہیں ، ہم حج کرنے