Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
22 - 216
راوی (یعنی سیِّدُنا عثمان بن حُنیف رضی اللہ تعالیٰ عنہ)فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم !ہم وہاں سے اٹھنے بھی نہ پائے تھے کہ وہی صاحب دوبارہ وہاں آئے تو اُن کی بینائی اس طرح بحال ہوچکی تھی کہ گویا وہ کبھی نابینا ہی نہ تھے ۔
(المعجم الکبیر للطبرانی ،ج۹، ص۳۰، الحدیث۸۳۱۱)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حضرت سیدنا عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وسیلے سے بارش کی دُعا
     حضرتِ سیِّدُنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ (کے زمانہ خلافت میں )لوگ قحط میں مبتلا ہوئے تو حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وسیلے سے بارش کے لیے یوں دعا کی :
''اَللّٰھُمَّ إنَّا کُنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَیْکَ بِنَبِیِّنَا فَتَسْقِیْنَا، وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَیْکَ بِعَمِّ نَبِیِّنَا فَاَ سْقِنَا
(ترجمہ:) اے ہمارے اللہ !ہم تجھ سے اپنے نبی ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم )کے وسیلے سے دعا مانگتے تھے توتُو ہمیں بارش عطا فرماتا تھا، اب ہم اپنے نبی ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم )کے چچا (حضرت عباس رضی اللہ عنہ)کے وسیلے سے دعا کرتے ہیں ہمیں بارش عطا فرمادے ۔'' راوی فرماتے ہیں : پھر اس دعا کی بَرَکت سے انہیں بارش دی جاتی ۔
(صحیح البخاری، کتاب الاستسقاء، الحدیث (۱۰۱۰،ج۱/ص۳۴۶)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اِمام مُوسیٰ کا ظِم رضی اللہ عنہ کا وسیلہ
     اپنے زمانے میں حنابلہ (یعنی فقہ حنبلی کے پیروکاروں)کے شیخ امام خلّال رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter