Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
211 - 216
 مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے اعلیٰ اَخلاقی اوصاف غیرمحسوس طور پر آپ کے کِردار کا حصہ بنتے چلے جائیں گے ۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اِسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقان ِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے ۔ اِن مَدَنی قافلوں میں سفر کی بَرَکت سے اپنے سابِقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دِل حُسن ِ عاقبت کے لئے بے چین ہوجائے گا جس کے نتیجے میں ارتکاب ِ گناہ کی کثرت پر نَدَامت محسوس ہوگی اور توبہ کی توفیق ملے گی۔ عاشقان ِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں زبان پر فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ دُرُود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قراٰن ، حمد ِ الٰہی اور نعتِرسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی عادی بن جائے گی ، غصیلہ پن رخصت ہوجائے گا اور اس کی جگہ نرمی لے لے گی ، بے صبری کی عادت ترک کرکے صابِروشاکِر رہنا نصیب ہوگا ،بدگُمانی کی عادتِ بد نکل جائے گی اور حسنِ ظن کی عادت بنے گی ، تَکَبُّر سے جان چھوٹ جائے گی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا،دُنیاوی مال ودولت کی لالچ سے پیچھا چھوٹ جائے گا اور نیکیوں کی حِرْص ملے گی، الغرض بار بار راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے کی زندگی میں مَدَنی اِنقِلاب برپا ہوجائے گا۔ان شآ اللہ عَزَّوَجَلَّ
میں فنکار تھا!
    شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنی مشہورِ زمانہ تالیف ''فیضانِ سنّت ''جلد اول کے صفحہ851 پر لکھتے ہیں:

     میٹھے ميٹھے اسلامی بھائیو! آئیے !گناہوں کے دلدل میں دھنسے ہوئے
Flag Counter