پتا چلا تو میں بہت پریشان ہوئی کہ تباہی کا یہ آلہ (یعنیT.V)نہ جانے کیا گل کھلائے ۔ میں نے انہیں اس ارادے سے باز رکھنے کی اپنی سی کوششیں کیں مگر ناکام رہی ۔ میری تشویش میں اور اضافہ ہوگیا ۔ اسی دوران میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع (جو کہ ہر بدھ شریف کو باب المدینہ (کراچی) کے تقریبا تمام علاقوں میں ہوا کرتا ہے )میں شریک ہوئی ۔میں نے وہاں شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ کا پوسٹر کارڈ دیکھا تو سوچاکہ اسے اپنے گھر میں آویزاں کرتی ہوں شاید T.Vسے بچنے کی کوئی صورت نکل آئے ۔چُنانچہ میں شجرہ عالیہ اپنے گھر لے آئی اور ایک دیوار پر سجا دیا ۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ!شجرہ عطاریہ قادریہ رضویہ عطاریہ دیوار پرآویزاں کرنے کی برکت سے میرے بچوں کے ابو نے گھر میں T.Vلانے کا ارادہ خُود ہی ترک کردیا اور یوں ہمارا گھر T.Vکا شکار ہونے سے بچ گیا ۔