Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
205 - 216
دیتے تھے ۔ انہوں نے مجھ سے اپنی پریشانی کچھ یوں بیان کی کہ ''میرا مَدَنی منّا تقریباً 25 گھنٹے سے مسلسل روئے جارہا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے ایک خوفناک عورت دکھائی دیتی ہے جو مجھے اپنے ساتھ لے جانا چاہتی ہے ۔سمجھ میں نہیں آتا کیا کروں؟''میں نے انہیں تسلی دی اورامیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا عطاکردہ رسالہ ''شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ '' مَدَنی منّے کی جیب میں رکھنے کا مشورہ دیا ۔دوسرے دن جب صبح نمازِ فجر کے بعد مسجد میں فکرِ مدینہ کا حلقہ لگا تومیری نظر اس اسلامی بھائی پر پڑی ۔میں نے ان سے مَدَنی منے کی خیریت دریافت کی ۔ انہوں نے خوشی کے عالم میں بتایا : الحمدللہ عَزَّوَجَل جیسے ہی میں نے شجرہ ئ قادریہ رضویہ عطاریہ کا رسالہ اپنے بیٹے کی جیب میں رکھا حیرت انگیز طور پراس نے رونا بند کردیا ۔اس کی گھبراہٹ اور خوف میں کمی آئی اور وہ تقریباً 30منٹ کے اندر اندرسکون سے سو گیا ۔ اب اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی طبیعت بہت بہتر ہے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(45)T.V خریدنے سے بازار آگئے
    بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک عطّاریہ اسلامی بہن کا بیان ہے: دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہونے کی برکت سے ہمارا گھر T.V کی تباہ کاریوں سے محفوظ تھا ۔گھر بھر میں سنّتوں کی مَدَنی بہاریں تھیں ۔ اچانک میرے بچوں کے ابو کو بیٹھے بٹھائے نہ جانے کیا سُوجھی کہ انہوں نے T.Vخریدنے کا ارادہ کر لیا۔ جب مجھے
Flag Counter