Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
204 - 216
لگتے :''وہ مجھے مار ڈالیں گے ، وہ مجھے زندہ نہیں چھوڑیں گے ۔''گھر والے پوچھتے :''کون مارڈالیں گے ؟''تو وہ کوئی جواب دینے کے بجائے یہی کہتے رہتے ۔یوں وہ نفسیاتی مریض بن چکے تھے جس سے ان کے گھر والے سخت پریشان تھے ۔ انہوں نے علاقے کے ایک اسلامی بھائی کو سارا ماجرا سنایا اور درخواست کی کہ وہ آپ سے بڑی محبت کرتے ہیں لہٰذا آپ ہی اُن کو سمجھائیے، ہوسکتا ہے آپ کی بات مان جائیں ۔ چُنانچہ وہ اسلامی بھائی انہیں سمجھانے پہنچے تو وہ حسبِ معمول خوف سے چیخنے چلانے لگے: ''وہ مجھے مار ڈالیں گے ، وہ مجھے زندہ نہیں چھوڑیں گے ۔''۔اسلامی بھائی نے ان کو مشورہ دیا کہ اپنے پیرو مرشد امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ رسالے'' شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ''کو اپنے سینے سے لگا کر رکھئے ،ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بات مان لی اور واپس آگئے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ شجرہ عالیہ کو سینے سے لگائے رکھنے کی برکت سے ان کا خوف ایسا دُور ہوا کہ فائرنگ کے واقعات کے باوجود وہ پھر سے رات دو دو بجے تک دکان پر بیٹھنے لگے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (44)مَدَ نی منے نے رونا چھوڑ د یا
    ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ (بالِغان)میں شرکت کے بعد اپنے گھر کی طرف روانہ ہونے لگا تو مجھے کسی نے آواز دی ۔مُڑ کر دیکھا تو مسجد کے ایک نمازی اسلامی بھائی نظر آئے جو کافی پریشان دکھائی
Flag Counter