| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
میں انتہائی پریشان تھا کہ کیا کروں۔
ایک دن میری ساس ملنے کیلئے آئی اور اپنی بیٹی کے ساتھ کمرے میں سوگئی ۔ صبح جب میں جاگا تو اہلیہ کی طبیعت خراب تھی اور وہ بار بار ہنس رہی تھی ۔گھر والے جب میری ساس کوبیدار کرنے کے لئے کمرے میں پہنچے تو وہ دم توڑ چکی تھیں۔اس واقعے کے بعد میں نے مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے بستے سے رابطہ کرکے کافی عرصہ علاج کروایا اور شجرہ عالیہ عطاریہ پڑھنے کا بھی معمول رکھا۔ الحمدللہ عزوجل اسکی برکت سے ان آفتوں اور بلا ؤں سے ہمیں نَجَات مل گئی اور اب گھر میں سکون ہے۔صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(43)ڈرنا چھوڑ د یا
ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ تقریباً دس سال پہلے (1997) کی بات ہے ، لیاقت آباد(باب المدینہ کراچی)کی فردوس مارکیٹ میں ایک اسلامی بھائی کی فوم کے گدے اور لحاف وغیرہ کی دُکان تھی ۔وہ رات گئے تقریباً 2:00بجے تک دُکان کھلی رکھتے ۔ انہی دنوں فائرنگ اور قتل وغارت کے واقعات میں ایک دم اضافہ ہوگیا اور ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا ۔ لوگ خصوصاً رات کے وقت گھروں سے باہر نکلنے سے کترانے لگے ۔یہ اسلامی بھائی تو اس قدر گھبرائے کہ مارے خوف کے (فیڈرل بی ایریا میں واقع)اپنے چچا کے گھر منتقل ہوگئے اوردُکان پر بیٹھنا چھوڑ دیا۔ ان کے بھائی اور والد صاحب انہیں لینے کے لئے جاتے تو یہ خوف زدہ ہوکر چِلانے