Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
202 - 216
ضیائیہ عطّاریہ ''کا رسالہ دیکھتی ہے تو فوراً گھبرا کر دور ہو جاتی ہے ۔ اس طرح شجرہ قادریہ عطاریہ اس خوفناک بلا کو میرے قریب ہونے سے روکتا ہے اور میں اس بَلا سے محفوظ رہتی ہوں۔بس پھر کیا تھا میں نے بیداری میں بھی شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ اپنے پاس رکھنا شروع کردیا۔ مجھے اس کی ایسی برکت نصیب ہوئی کہ حقیقت میں تو کیا نقصان پہنچتا ،اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ وہ خوفناک بلا مجھے خواب میں بھی نظر آنا بند ہوگئی ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (42)پر اَسرار بچی
    باب المدینہ (کراچی)کے ایک اسلامی بھائی کا حلفیہ بیان کچھ یوں ہے کہ میرے گھر والے ایک شادی میں شرکت کے بعد رات تقریباً 2بجے گھر واپس آرہے تھے ۔ جب وہ ایک ویران جگہ سے گزررہے تھے تو میری بہن نے وہاں موجود کچرے کے ڈھیر سے ایک پُراسرار بچی کو نکل کر اپنی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا ۔ میری بہن خوفزدہ ہوکر پیچھے ہٹی مگر وہ پر اسرار بچی قریب آکر بہن سے ٹکرائی اور غائب ہوگئی۔ گھر آتے ہی بہن کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی اوروہ بدلی ہوئی آواز میں عجیب عجیب باتیں کرنے لگی ۔بقول اس کے اسے سینکڑوں جنات نظر آتے ۔ کئی عاملین سے علاج کروایاگیا مگر طبیعت بگڑتی ہی چلی گئی۔ پریشان ہوکر سسرال والے بہن کو میرے گھر چھوڑ گئے۔ میں نے بھی جگہ جگہ علاج کیلئے عاملین سے رابطہ کیا مگر بہن کی طبیعت صحیح ہونا تو ایک طرف رہا خودمیری اہلیہ بھی اس کی لپیٹ میں آگئی ۔
Flag Counter