بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ کچھ عرصے پہلے میری طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔بہت علاج کروایا مگر آرام نہ آیا۔مسلسل بیمار رہنے کی وجہ سے میری صحت گرنا شروع ہوگئی ۔گھر والے میری حالت دیکھ کر بہت پریشان تھے ۔انہیں یہ بھی شبہ تھا کہ کہیں مجھ پرجنات وغیرہ کے اثرات تو نہیں ؟ جب مجھے ان کے خیالات کا پتہ چلا تو شیخ طریقت امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی نظرِ عنایت سے میری توجہ آپ کے عطاکردہ رسالے'' شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ '' میں دئيے گئے شجرہ عالیہ کی طرف ہو گئی۔جس کی برکتوں کی میں پہلے ہی قائل تھی ۔ میں نے اس حسن ظن کے ساتھ کہ ان شآاللہ عَزَّوَجَلَّ شجرہ عطاریہ کی برکت سے مجھے شفا مل جائے گی، اسی دن سے شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ اپنے پاس رکھنا شروع کر دیا۔الحمدللہ عَزَّوَجَل ایسا ہی ہوا یعنی میں شجرہ قادریہ عطاریہ کی برکت سے چند ہی دنوں میں صحت یاب ہوگئی ۔