Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
200 - 216
 (39)سینے کی تکلیف دُور ہوگئی
    بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کا بیان ہے کہ ہمارے علاقے کی ایک اسلامی بہن امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ رسالے'' شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ''سے شجرہ عالیہ پڑھنے کی پیاری پیاری عادت بنائے ہوئے تھیں۔ایک دن اچانک ان کے سینے میں تکلیف شروع ہوئی جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی چلی گئی۔انہوں نے بہت علاج کروایا مگر کوئی خاص آرام نہ آیا ۔ وہ بڑی آزمائش میں مبتلا تھیں۔اپنی بیماری کی وجہ سے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت سے بھی محروم رہنے لگیں۔ لیڈی ڈاکٹر نے انفیکشن کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فوری طور پر میموگرافی (Mammo Graphy)کروانے کو کہا ۔جس دن وہ میمو گرافی کروانے کے لئے لیبارٹری میں گئیں تو راستے میں شجرہ عالیہ کا ورد شروع کر دیا کہ رپورٹ ٹھیک آئے اور کسی بڑی بیماری کا انکشاف نہ ہو۔جب میموگرافی کی رپورٹ آئی تو انفیکشن کا خدشہ غلط ثابت ہوا ۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ کچھ عرصے بعد انہیں شجرہ عالیہ پڑھنے کی برکت سے سینے کی اس تکلیف سے نجات بھی مل گئی ۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ! اب وہ اسلامی بہن دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرتی ہیں۔
دل عشقِ محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم میں تڑپتا رہے ہر دم

سینے کو مدینہ میرے اللہ بنادے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter