Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
199 - 216
طبیعت سنبھلنے لگی اوردیکھتے ہی دیکھتے وہ ہوش میں آگئیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (38)گھریلو پریشانیاں دور ہو گئیں
    بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے کہ کچھ عرصے سے ہمیں مختلف گھریلو پریشانیوں کاسامنا تھا۔بہت کوششیں کیں مگر پریشانیاں تھیں کہ دور ہونے کا نا م ہی نہ لیتی تھی۔ معاملات ایسے تھے کہ کسی کو بتا بھی نہیں سکتے تھے ۔میں شیخ طریقت امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بیعت تھی۔میں نے اپنے مسائل کے حل کی نیت سے آپ دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ رسالے'' شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ''میں موجود شجرہ عالیہ کے اس دعائیہ شعر کو بار بار پڑھنا شروع کیا :
یا الہٰی رَحم فرما مصطفی کے واسِطے (عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)

یا رسولَ اللہ کرم کیجئے خدا کے واسِطے (عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)
الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ! شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے اس دعائیہ شعر کی برکت سے ہمارے گھر کے مسائل بتدریج حل ہوگئے اورگھر میں خوشحالی آگئی۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ! اب میں نہ صرف شجرہ عطّاریہ باقاعدگی سے پڑھتی ہوں بلکہ شجرہ شریف میں موجود دیگر اوراد و وظائف پڑھنے کا بھی معمول ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter