Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
198 - 216
اس کے بعد میں نے باہر بھی تعویذات لٹکادیئے اور خود بھی تعویذ پہن لیا کاٹ کا پانی بھی پیتا رہا۔الحمدﷲعزوجل کچھ ہی عرصے میں شجرہ عطاریہ اور تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے اس خوفناک بلا سے نجات مل گئی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (37)ہوش میں آگئیں
    بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کچھ یوں بیان کرتی ہیں کہ میں نے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے تعویذات عطاریہ کی بہاروں پر مشتمل رسالے'' خوفناک بلا'' میں امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ رسالہ'' شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ '' اپنے پاس رکھنے کی برکتیں پڑھیں تو میں نے بھی شجرہ عطاریہ پڑھنے اور اپنے پاس رکھنے کا معمول بنا لیا ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلّ َمجھے شجرہ عطاریہ پڑھنے اور پاس رکھنے کی بدولت خوب خوب برکتیں ملیں۔جس کی ایک برکت یوں بھی ظاہر ہوئی کہ ہمارے علاقے کی ایک اسلامی بہن پر جنات کے اثر ات تھے۔ ایک دن اچانک انکی طبیعت بگڑی اور ان پر بے ہوشی کی کیفیت طاری ہو گئی ۔ان کو ہوش میں لانے کے لئے پانی کے چھینٹے مارے گئے مگر بے سُود۔میں چونکہ شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ کی برکتوں کو کھلی آنکھوں سے دیکھ چکی تھی ،چُنانچہ میں نے جھٹ سے شجرہ عطاریہ نکال کر ان کے ہاتھ میں دے دیا۔شجرہ  عطاریہ ان کے ہاتھ میں دینے کی دیر تھی الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ ان کی
Flag Counter