اورتاکید کی کہ اسے اپنے پاس رکھئے اور اس میں دئيے گئے اورادو وظائف پڑھنے کا معمول بھی بنالیجئے اور فیضان مدینہ سے مجلس مکتوبات تعویذات عطاریہ کے مکتب سے تعویذات بھی لیجیے ان شآء اﷲعزوجل اس خوفناک بلا سے نجات مل جائے گی۔
اس رات جب میں سویا تو شجرہ عطاریہ میری جیب میں تھا۔عجیب قسم کی پراَسرار آوازسے میری آنکھ کھلی تودیکھا کہ وہ بھیانک بلا کمرے میں کھڑی ہے۔میں چونکہ اب عادی ہوچکا تھا، لہٰذا خوف میں کمی آگئی تھی۔میں نے محسوس کیا آج وہ مجھ سے دور دور ہے اور قریب آنے سے کترا رہی ہے۔ وہ بلا دور سے ہی بھیانک آوازمیں کہنے لگی:''تمہاری جیب میں کیا ہے؟ اسکو نکال دو میں تجھے کچھ نہیں کہوں گی۔'' اب مجھ پر انکشاف ہوا کہ میری جیب میں شجرہ عطاریہ ہے اور اسی کی وجہ سے اس بلا کو میرے قریب آنے کی ہمت نہیں ہورہی ۔ ساری رات وہ بلادور دور کمرے میں ٹہلتی رہی اور جیب سے شجرہ عطاریہ نکالنے کا مشورہ دیتی رہی۔رات میں سوتونہ سکا مگر اس کی اذیت سے بہرحال محفوظ رہا۔
دوسرے دن فیضان مدینہ میں مجلس مکتوبات وتعویذات عطاریہ کے مکتب سے تعویذات لئے اورلاکرایک تعویذ کمرے میں لٹکا دیا۔الحمد ﷲعزوجل تعویذ لٹکانے کی برکت سے اس بھیانک بلا کاکمرے میں داخلہ بھی بند ہوگیا ۔چند دن مختلف روپ میںآکر باہر دالان سے کبھی کھڑکی سے،آواز دیتی رہی:تعویذ ہٹادے۔۔۔۔۔۔ تیرے بہت کام آؤنگی۔۔۔۔۔۔ مجھ سے دوستی کرلے۔۔۔۔۔۔تجھے اب نہیں ماروں گی۔وغیرہ وغیرہ''