Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
195 - 216
 (36)خوفناک بَلا
ایک اسلامی بھائی کا حلفیہ بیان کچھ یوں ہے کہ ایک رات میں اپنی گاڑی پر قدرے سنسان علاقے سے گزررہا تھا۔ایک چھوٹے سے پل پر سے گزرتے ہوئے اچانک ایسا لگا جیسے کوئی بہت زیادہ وزنی چیز گاڑی پر لاد دی گئی ہو۔ فل اسپیڈ دینے کے باوجود گاڑی بہت آہستہ آہستہ چل رہی تھی ۔ کسی نہ کسی طرح گھرپہنچ کر جیسے ہی گاڑی سے اترا تو مجھے اپنے کندھوں پر کسی ان دیکھی شئے کا وزن محسوس ہوا۔ جیسے تیسے میں نے کمرے میں پہنچ کر دروازہ بند کیا اور بستر پر جاگرا۔ رات کے کم وبیش 1:30 بجے کا وقت تھاکہ میری آنکھ کھلی ۔مجھ پر ایک عجیب خوف طاری تھا۔ بہرحال میں ہمت کرکے واش روم جانے کیلئے اٹھا، تو کسی ان دیکھی طاقت نے میرا ہاتھ موڑ کر کمر پر لگا دیا۔ میری چیخ نکل گئی ۔ اس ان دیکھی شے نے ساری رات مجھے اذیت میں مبتلا رکھا۔ کبھی میری ٹانگ موڑ دی جاتی تو کبھی اٹھا کر پٹخ دیا جاتا۔ میں خوف و تکلیف میں چلاتا اور گھر والوں کو بلاتا رہامگر حیرت کی بات یہ تھی کہ گھر والوں کو میری آواز نہیں پہنچ رہی تھی۔اذان ِفجر ہونے پر وہ نادیدہ قوت چلی گئی۔میرا پورا جسم پھوڑے کی طرح دکھ رہا تھا۔

صبح اس خیال سے گھر میں کچھ نہ بتایاکہ خوامخواہ پریشان ہوں گے ۔گلی میں رہنے والے ایک باریش نمازی شخص کے (جو دم وغیرہ کرتے تھے )پاس پہنچا۔ انہوں نے استخارہ کرکے بتایا کہ سخت جان لیوا چیز تمھارے ساتھ ہے۔ لگتا ہے کہ تم کسی کامل
Flag Counter