Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
193 - 216
مصیبت سے میرے اوسان خطا ہوگئے ۔کچھ سوجھائی نہ دیتا تھا ۔میں نے اپنا مسئلہ ایک اسلامی بھائی سے بیان کیا تو انہوں نے مجھے تسلی دیتے ہوئے کہا :آپ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ میں بیعت ہیں ۔آپ رسالے'' شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ''سے شجرہ عالیہپڑھنے کا معمول کیوں نہیں بنا لیتے ۔'' اور خصوصاًمجھے یہ شعر بار بار پڑھنے کا مشورہ دیا :
مشکلیں حل کر شہ مُشکل کُشا کے واسِطے(رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

کر بَلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
میں نے شجرہ عالیہ پڑھنا شروع کردیا اور ہر نماز کے بعد مذکورہ شعر پڑھ پڑھ کر اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں پریشانیوں سے چھٹکارے کے لئے دُعا مانگنے لگا ۔دوسرے ہی دن کوئی دوائی استعمال کئے بغیر حیرت انگیز طور پر میراسردرد اور بخار جاتا رہا اورمیری طبیعت بحال ہونے لگی اور بتدریج میرے گھریلومسائل بھی حل ہوگئے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (35)مَدَنی مُنّی صحت یاب ہوگئی
باب المدینہ(کراچی ) کے ایک مَدَنی اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میری اڑھائی سالہ مَدَنی مُنّی کو اچانک فِٹس Fitsکا دورہ پڑا (جس میں مریض کے ہاتھ پاؤں اور قوتِ حس کام کرنا چھوڑ دیتی ہے )۔اسے فوراً اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لے جایا
Flag Counter