| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
تو دُور کی بات ،میں تو غسلِ جنابت تک میں ایسی سستی کرتا ہوں کہ کئی کئی دن ناپاکی کی حالت میں گزر جاتے ہیں ،میں کیا کروں میرا دل ہی اس معنوی گندگی سے صفائی کی طرف مائل نہیں ہوتا ۔'' میں نے ان کی خیرخواہی کرتے ہوئے عرض کی : ''آپ ہمت رکھئے اورامیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ رسالے ''شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ''سے شجرہ عالیہ بالخصوص یہ شعرکثرت پڑھا کریں:
دل کو اچھا تَن کوسُتھر ا جان کو پُر نور کر اچھے پیارے شَمْسِ دِیں بَدْرُالْعُلیٰ کے واسِطے(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)
انہوں نے اس پر عمل کی نیت کر لی ۔چند دن کے بعد جب ان سے مُلاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ شجرہ عالیہ کی برکت سے اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرا دل نیکیوں کی طرف مائل ہوگیا ہے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(34)گھریلومسائل حل ہوگئے
بابُ المدینہ(کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے: میں چند گھریلو مسائل کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت کا شِکار تھا ۔اس پریشانی سے نجات پانے کے لئے میں ایک عامل کے پاس جاپہنچا ۔ اس نے مجھے اپنی چکنی چپڑی باتوں میں اُلجھا کر 10,000(دس ہزار)روپے ہتھیالئے اور مجھے کچھ پڑھنے کے لئے کہا۔ میں نے حسبِ ہدایت عمل شروع کردیا ۔مسائل تو کیا حل ہونے تھے ، میری اپنی طبیعت خراب رہنے لگی ۔سر درد سے دُکھتا اور جسم بخار میں جلتا رہتا ۔ اس دوہری