| شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ |
کہ میری نظر اپنے ہاتھ پر گئی تو چابی کا پلاسٹک کا خول میری انگلیوں میں دبا ہوا تھا اور بقیہ چابی غائب تھی ۔پریشان ہوکرزمین پر تلاش شروع کردی ۔ بہت کوشش کے باجود چابی نہ ملی ۔موٹرسائیکل کے اِگنیشن(یعنی سوئچ ) میں بھی دیکھا مگر دکھائی نہ دی ۔ میں بہت پریشان تھا کہ اب شدید رش میں کس طرح موٹرسائیکل کو گھسیٹ کر چابی بنانے والے کے پاس لے جاؤں گا ۔ اچانک میرے ذہن میں شجرہ شریف کی برکتوں کا خیال آیا ۔چنانچہ میں نے اپنا مسئلہ حل ہونے کی نیت سے شجرہ شریف کے یہ دواشعار پڑھنا شروع کئے اور تلاش بھی جاری رکھی ۔
یا الہٰی رَحم فرما مصطفی کے واسِطے (عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) یا رسولَ اللہ کرم کیجيے خدا کے واسِطے (عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) ؎مشکلیں حل کر شہ مُشکل کُشا کے واسِطے (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کر بلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
ایک یا دومنٹ گزرے ہوں گے کہ میرے ذہن میں تجویزآئی کہ ہینڈل لاک میں دیکھنا چاہے ۔جب میں نے دیکھا تو بقیہ چابی مجھے وہاں لگی ہوئی مل گئی ۔میں نے رب تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور شجرہ شریف کی برکتوں پر میرا اعتقاد اور بھی مضبوط ہوگیا ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد