Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
189 - 216
بالخصوص ان 3دُعائیہ اشعار کی بار بار تکرار کیجئے :
 (1) دے محمد کے لئے روزی کر اَحمد کے لئے  (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہما)

خوانِ فَضْلُ اللہ سے حصہ گَدا کے واسِطے (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)

(2) اَ حْسَنَ اللہ ُ لَھُمْ رِزْْقاً سے دے رِزْقِ حَسَنْ 

بندہ رَزَّاق تاجُ الاَصفیاء کے واسِطے(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)

(3)دین ودنیا کے مجھے بَرَ کات دے بَرَکات سے  (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)

عشقِ حق دے عشقی عشقِ اِنْتِمَا کے واسِطے
میں نے ان کے مشورے پر عمل کرنا شروع کر دیا ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ شجرہ شریف پڑھنے بالخصوص مذکورہ اشعار کی تکرار کی مجھے ایسی برکتیں نصیب ہوئیں کہ تیسرے ہی دن وہ سیٹھ (جو پہلے مجھ سے سیدھے منہ بات کرنے کو تیار نہ تھا)خود چل کر میرے گھر آیا اور نہ صرف مجھے دوبارہ نوکری دی بلکہ میرے مطالبے کی مطابق میری تنخواہ بھی بڑھا دی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(31)کھوئی ہوئی چابی مل گئی
    بابُ المدینہ (کراچی)میں مقیم ایک مَدَنی اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں موٹرسائیکل پر کسی کام سے ایم اے جناح روڈ پر گیا ۔ مارکیٹ کے باہر میں نے موٹرسائیکل کو تالا لگایا اور اندر کی طرف چل دیا ۔ ابھی مارکیٹ میں داخل بھی نہ ہوا تھا
Flag Counter